بھٹکل:28؍جون(ایس اؤ نیوز) کمٹہ تعلقہ کے گوکرن، انکولہ اور کاروار تعلقہ جات میں رات کے اوقات میں گھروں میں گھس کر چوری کرنے کے الزام میں پولس نے 7 لوگوں کو گرفتار کرلیا ہے ، ساتھ ساتھ چوری کردہ اشیاء کی خریداری کرنےو الے ایک فرد کو بھی گرفتار کرنے میں کمٹہ پولس کامیاب ہوگئی ہے۔
پولس ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق کمٹہ سرکل پولس انسپکٹر شیو پرکاش نائک کی قیادت میں گوکرن تھانہ پولس ٹیم نے ان لوگوں کو گرفتارکرنےمیں کامیاب ہوئی ہے، جن کی شناخت ببورو واڑا کے پرشانت کشور نائک (23)، انکولہ کے ہرشا ناگیندر نائک (22)، سرسی کستوربا نگر کے شری کانت گنپتی دیواڑیگا (27)، نہال گوپال کرشنا دیولی (26)، دوڈنلی سرسی کے سندیپ ہنومنت مراٹھے (25)، شریکولی انکولہ کے گنیش ماروتی نائک (24)،کینی انکولہ کے راہول کرشنانند بنٹ(22) اور چوری کے مال خریدنے والے اریکوپا ، سرسی کے اشوک گنپتی رائیکر (42) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ 7ملزموں کی گرفتاری سے گوکرن پولس تھانہ کے 5معاملات، انکولہ پولس تھانہ حدود کے 11معاملات اور کاروار مضافاتی پولس تھانہ حدود کے 02معاملات سمیت کل 18چوری کےمعاملات کو پولس نے حل کیا ہے۔ ملزموں سے چوری کئے ہوئے 351گرام وزنی سونے کے زیورات ،01کلو گرام چاندی کے زیورات، 5گیس سلینڈر ، 01ائیر گن ، 3موٹر بائک اور 8 موبائیل سمیت کل 19لاکھ سے زائد روپئے مالیت کے اشیاء ضبط کرلئےگئے ہیں۔
پولس کارروائی میں بھٹکل کے ڈی وائی ایس پی بیلی اپا، کمٹہ سرکل انسپکٹر شیوپرکاش نائک، گوکرن کے پی ایس آئی نوین ایس نائک، انکولہ کے پی ایس آئی پروین کمار سمیت پولس عملہ شریک تھا۔ضلع ایس پی نے پولس کی اس کارروائی کی ستائش کرتےہوئے انہیں انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔